بیونس آئرس میں عالمی تجارتی تنظیم ’ڈبلیو ٹی او ‘کی 11 ویں وزارتی میٹنگ بظاہر اپنی ناکامی کے دہانے پر ہے کیونکہ امریکہ نے غذا کی ذخیرہ اندوزی کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کی کوششوں میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ ای اہلکار کے بیان کے حوالے سے ، پی ٹی آئی نے اطلاع دی ہے کہ کانفرنس کے تیسرے روز معاون امریکی تجارتی نمائندے شرون لوریٹسیا نے کہا کہ مستقل حل امریکہ کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔
بھارت کا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ مستقل حل بہت ضروری ہے اور اس میں ناکامی ایک مستحکم کثیر ملکی تجارتی ادارے کی ساکھ کو متاثر کرے گی۔ صنعت و تجارت کے وزیر سریش پربھو کی سربراہی والے بھارتی وفد جی-33 گروپ کے تعاون سے ، مستقل حل کے لئے پرزور کوشش کررہا ہے جو عالمگیر سطح پر 80 کروڑ افراد کی بسر اوقات کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔یہ کانفرنس ، جو اتوار کو شروع ہوئی تھی، آج ختم ہورہی ہے۔ ڈبلیو ٹی او ارکان موقف میں خاطر خواہ تبدیلی کے لئے بہت کم وقت بچا ہے۔
عالمی تجارتی ضابطوں کی رو سے، کوئی بھی ڈبلیو ٹی او رکنی ملک خوراک سے متعلق سبسڈی بل1986-88 کے مقررہ شرح کی بنیاد پر، پیداوار کی 10 فیصد قیمت کی حد نہیں توڑ سکتا۔ بھارت نے تازہ ترین صورتحال پر گہری ناامیدی کا اظہار کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں، امریکہ کا نام لئے بغیر ، کہا گیا ہے کہ بھارت اس بات پر حیران اور مایوس ہے کہ ارکان ممالک کی بھاری اکثریت کی حمایت کے باوجود ایک اہم ملک دنیا کے غریب ترین ملکوں میں بھکمری کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لئے اپنے دو سال پہلے کئے گئے وعدے سے مکر گیا ہے۔
(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)
About sharing
03 Jan 2026
لائیو: ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وینزویلا کے مادورو کو حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا
لائیو: ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وینزویلا کے مادورو کو حملوں کے بعد گرفت...
17 Nov 2025
لائیو: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت، بنگلہ دیش نے بھارت سے انہیں واپس کرنے کا کہا
لائیو: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت، بنگلہ د...
17 Nov 2025
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ مقدمے کی کارروائی سیاسی طور پر محرک ہے
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ مقدمے کی کارر...
17 Nov 2025
لائیو: بنگلہ دیش کی حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سنائی گئی
لائیو: بنگلہ دیش کی حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سن...