اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد منظور کر کے امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کو مسترد کر دیاہے ۔ بھارت سمیت 128 ملکوں نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، 9 ملکوں نے اس کی مخالفت کی جبکہ 35 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرار داد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یروشلم حتمی درجہ طے کئے جانے کا معاملہ ہے جسے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا ہے۔ قرارداد کی حمایت کرنے والے ملکوں نے امریکی صدر ڈونل ٹرمپ کی اس دھمکی کو نظر انداز کر دیا کہ وہ قرار داد کے مسودے کی حمایت کرنے والے ملکوں کے لئے مالی امداد روک دیں گے ۔ اُدھر ٹرمپ کے فیصلے کی پرزور انداز سے حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکّی ہیلی نے خبر دار کیا کہ امریکہ ان ملکوں کے لئے سرمائے کی فراہمی روک سکتا ہے جنہوں نے یروشلم کے بارے میں اس کے اقدام کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے ۔ بھارت نے اگر چہ نیو یارک میں جنرل اسمبلی میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا لیکن جب ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا تو بھارت نے یہ کہا تھا کہ فلسطین کے بارے میں اس کا موقف آزادانہ اور ہمیشہ ایک ہی رہا ہے۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔
(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)
About sharing
04 Oct 2026
بھارت نے پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کیا
بھارتی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو پاکستانی ہائی کمیشن کے قائم مقام سفیر کو طلب...
04 Oct 2026
حوثیوں نے سعودی عرب میں آرامکو کی تیل تنصیبات پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی
بی بی سی نیوز فارس کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ...
02 Oct 2026
پاکستان اور قطر نے مدینہ پر مبینہ حملے کی مذمت کی
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والے فوجی اتحاد ن...
02 Oct 2026
ڈیزل کی قلت کے دوران ٹرمپ نے برآمدات روکنے کا اشارہ دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یورپی ممالک سے ڈیزل کے کچھ ذخائر جار...
02 Oct 2026
اگر کیلننگراڈ کو روس سے الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو روس جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے لیے تیار ہوگا: پیوٹن
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر روس کو یقین ہے کہ اس کا بالٹک عل...