عوامی نمائندوں پر مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں ہوں گی قائم

 13 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ان معاملات کے تصفیے کے لئے جن میں سیاستداں ملزم ہیں، کم از کم 12 خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ قانون و انصاف کی وزارت نے ایک حکم نامے کے جواب میں اپنے حلف نامے میں یہ بات کہی ہے کہ ایسے معاملات میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں جن میں قانون ساز ملوث ہیں۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کی مدت کے لئے 12 ایسی عدالتیں قائم کی جائیں گی جس کے لئے 8 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مرکز نے ملک بھر میں قانون سازوں کے خلاف زیر غور معاملات کے ڈاٹا کو جمع کرنے کےلئے بھی مزید وقت مانگا ہے۔ سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ مرکز کو ہدایت دی تھی کہ وہ ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے خلاف ایک ہزار 581 معاملات کی تفصیل پیش کرے جس کا اعلان انھوں نے 2014 کے عام انتخابات کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی میں کیا تھا۔ اس نے حکومت سے یہ تفصیل بتانے کو کہا تھا کہ ایک سال کے ا ندر ان میں سے کتنے معاملے نمٹائے گئے ہیں اور کتنے میں ملزم کو سزا ہوتی ہے یا بری کیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ ایک ہزار 581 معاملات کی تعداد ایک این جی او سے حاصل کی گئی ہے۔ لیکن یہ معاملے کن عدالتوں میں زیر التوا ہیں اس کا ڈاٹا دستیاب نہیں ہے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/