نئی نسل کی حوصلہ افزائی کی ضرورت: وزیر اعظم

 20 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہر سطح پر نئی نسل کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے تاکہ ایک نیا بھارت ابھر سکے۔ انہوں نے ارکانِ پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ لگن اور محنت کے ساتھ عوام کے لئے کام کرتے رہیں۔ نئی دلی میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے بتایا کہ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ ہماچل پردیش اور گجرات میں بی جے پی کی کامیابی کو عوام کے نام وقف کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعظم نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے لئے ملک بھر میں بی جے پی کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ میٹنگ میں بی جے پی کے صدر امت شاہ نے ہماچل پردیش اور گجرات میں بی جے پی کے امیدواروں کو منتخب کرنے کیلئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/