پارلیمنٹ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت

 13 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

ملک آج اُن شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کررہا ہے، جنہوں نے 2001 میں آج ہی کے دن پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ 13 دسمبر 2001 کو دہشت گردوں نے پارلیمنٹ پر یہ حملہ کیا تھا۔ نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیانائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن، سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، مرکزی وزراء ، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ارکانِ پارلیمنٹ نے شہیدوں کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔ آج ہی کے دن دہشت گردوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے دوران پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا کی سیکورٹی سروس کے دو جوانوں، دِلی پولیس کے پانچ اہلکاروں اور سی آر پی ایف  کی ایک خاتون کانسٹبل نے اپنی جان نچھاور کردی تھی۔ حملے میں سی پی ڈبلیو ڈی  کے ایک مالی کی بھی جان گئی تھی۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ دہشت اور نفرت کی قوتوں نے بھارت کی جمہوریت اور جمہوری اقدار کو نشانہ بنایا، جنہیں ہندوستانی سب سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ دہشت اور نفرت کی یہ قوتیں کامیاب نہیں ہوئیں اور بھارت نہ کبھی اِنہیں کامیاب ہونے دے گا۔

اِس موقع پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہاکہ ملک اُن افراد کی جرأت اور مثالی شجاعت کو سلام کرتا ہے، جنہوں نے بھارت کی جمہوریت کے مندر کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کی تھیں۔ ایک ٹوئٹ میں جناب سنگھ نے کہاکہ عوام شہیدوں کی اعلیٰ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

اطلاعات ونشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ جمہوریت کے مندر کے تحفظ میں اپنی جان دینے والے شہیدوں کو ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/