باغی جنتا دل یو کے ارکان پارلیمنٹ شرد یادو اور علی انور راجیہ سبھا سے نا اہل قرار

 05 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

باغی جنتا دل یو کے ارکان پارلیمنٹ شرد یادو اور علی انور کو راجیہ سبھا سے نا اہل قرار دیا گیا ہے ۔گزشتہ رات ایوان کے چیمر مین ایم وینکیا نائیڈو نے ایک اطلاع میں کہا کہ انہیں فوری طور پر راجیہ سبھا کے ممبران کی حیثیت سے الگ ہو جانا چاہئے۔راجیہ سبھا کے چیئر مین نے جے ڈی یو کی اس بات سےاتفاق کیا کہ دو سینئر لیڈروں نے اپنی پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رضاکارنہ طور پر اپنی رکنیت چھوڑ دی تھی ۔ جے ڈی یو نے ان بنیادوں پر ان کی نا اہلی کا مطالبہ کیا تھا کہ انہوں نے اس کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی ایک ریلی میں شرکت کی تھی۔جے ڈی یو کے صدر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بہار میں عظیم اتحاد سے الگ ہونے اور بی جے پی کے ساتھ شامل ہونے کے بعد دونوں لیڈروں نے اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملا لیا تھا۔70 سالہ جنا یادو کو پچھلے سال ایوان کے لئے منتخب کیا گیا تھا اور ان کی مدت 2022 میں ختم ہونی تھی۔ جناب انور کی مدت اگلے سال کے شروع میں ختم ہونی تھی۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/