راجیہ سبھا بدھ تک کیلئے ملتوی

 23 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

راجیہ سبھا کو بدھ تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور دیگر لیڈروں نے دوپہر ڈھائی بجے تک ایوان کی کارراوئی ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تاکہ گجرات کی انتخابی مہم کے دوران ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر جاری تعطل کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کیا جاسکے۔ اس کے جواب میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وجے گوئل نے کہا کہ اس سلسلے میں دو میٹنگیں پہلے ہوچکی ہیں اور اس معاملے کو حل کرنے کیلئے تبادلہ خیال جاری ہے۔انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی چلنے دیں۔ ایوان کو معطل کرنے سے پہلے راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ایوان کی کارروائی جاری رہنی چاہئے اور وہ اس معاملے کو وقفہ صفر میں اٹھانا چاہتے تھے۔البتہ بعد میں انہوں نے ایوان کو بدھ تک کیلئے ملتوی کردیا۔لوک سبھا میں کانگریس کے ارکان کے ذریعے نعرے بازی کے دوران وقفہ صفر کی کارروائی شروع ہوئی ۔ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر سنگھ کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی سے وضاحت کا مطالبہ کررہے تھے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/