وزیراعظم نے آئی این ایس کلوری کوقوم کےنام وقف کیا

 14 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

وزیراعظم نریندر مودی نے آج آئی این ایس کلواری آبدوز کو قوم کے نام وقف کیا۔ اسکورپین زمرے کی 6 آبدوزوں میں سے پہلی کو قوم کے نام معنوں کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی طرف سے بحریہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ 125 کروڑہندوستانیوں کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ بھارت اور فرانس کے درمیان تیزی سے بڑھتی ہوئی کلیدی شراکت داری کی ایک سچی مثال ہے۔ وزیراعظم نے پُرزور الفاظ میں کہا کہ بھارت سمندر کے راستے دہشت گردی، قزاقی ، منشیات کی اسمگلنگ یا غیرقانونی ماہی گیری کے مسئلے سے نمٹنے میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ 21ویں صدی کو ایشیا کی صدی قرار دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اِس کی ترقی کو بھارت سے ہوکر گزرنا ہوگا۔

اِس موقع پر وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہا کہ جدید لڑائی کے جنگی سازوسامان میں آبدوزیں بہت اہمیت رکھتی ہیں، کیونکہ یہ نہایت خطرناک اور اچوک نشانہ لگاسکتی ہیں۔ انہوں نے آئی این ایس کلواری کو بھارت کی بحریہ کیلئے بیش بہا اثاثہ قرار دیا۔ اِس آبدوز کو پانی میں اتارنے کی تقریب ممبئی میں بحریہ کے ایک اڈے پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ مہاراشٹر کے گورنر ودیاساگر راؤ، وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس، دفاع کے وزیر مملکت سبھاش بھامرے اور بھارت میں فرانس کے سفیر الیگزنڈر زیگلر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور ایڈمرل سنیل لامبا موجود تھے۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/