گجرات اسمبلی انتخابات کےپہلے مرحلے کی پولنگ

 09 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ آج کچھ ، سوراشٹر اور جنوبی گجرات کے نواسی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور یہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں دو کروڑ بارہ لاکھ سے زیادہ ووٹر نو سو ستتر امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں جن میں ستاون خاتون امیدوار بھی ہیں۔

اہم امیدواروں میں وزیراعلی وجے روپانی شامل جو راج کوٹ ویسٹ سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ ان کے خلاف کانگریس کے اندرانی راجیہ گرو الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوبل جو گجرات اسمبلی میں اپوزیشن کے سابق لیڈر تھے مانڈوی سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی نے ان کے خلاف ویریندر سنگھ جڈیجہ کو میدان میں اتاراہے۔

امریلی میں جہاں پاٹیداروں کا غلبہ ہے ،کانگریس کے پریش دھنانی، بی جے پی کے مشہور لیڈر بوکھوبھائی اندھڑ کے خلاف چناؤ لڑ رہے ہیں جو قریب کے ہی لاتھی سیٹ کے لیجسلیٹر ہیں۔

اس مرحلے میں چوبیس ہزار چھ سو پولنگ بوتھوں پر وی وی پیٹ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین دونوں کا استعمال کیاجائے گا ۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے چوہتر ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

جبکہ دوسرےاور آخری مرحلے کی پولنگ اگلے جمعرات کو ہوگی او ر ووٹوں کی گنتی اس مہینے کی اٹھارہ تاریخ کو، ہماچل پردیش کے ووٹوں کی گنتی کے ساتھ کی جائے گی۔

وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات کے ووٹروں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ ایک ٹوئٹ میں جناب مودی نے خاص طورپر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/