ریلوے اسٹیشنوں کو ایل ای ڈی بلب سے روشن کرنے کا منصوبہ

 20 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

بجلی کی کھپت کم کرنے کی غرض سے ایک ماحول دوست قدم کے طور پر بھارتی ریل نے اگلے سال مارچ تک سبھی اسٹیشنوں کو سوفیصد ایل ای ڈی بلب سے روشن کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ ریلوے کی وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ ریلوے عملہ کی کالونیوں، اسٹیشنوں اور پلیٹ فارم پر سوفیصد ایل ای ڈی لائٹ دستیاب کرانے پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔توانائی کے اعتبار سے کفایتی روشنی فراہم کرنے کا یہ ایک بڑا قدم ہے جس سے ماحولیات کے تحفظ میں بھی کافی مدد ملے گی۔ اس سے ٹرینوں کو چلانے میں استعمال ہونے والی توانائی کے علاوہ استعمال ہونے والی مجموعی توانائی کی تقریباً 10 فیصد کھپت کم ہوگی۔ اس سے 240 ملین یونٹ بجلی اور ریلوے کو سالانہ تقریباً 180 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ اس سال نومبر تک تقریباً تین ہزار پانچ سو ریلوے اسٹیشنوں کو پہلے ہی سوفیصد ایل ای ڈی لائٹ فراہم کی جاچکی ہیں۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/