وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا کو یقین دلایا کہ سرکاری ملکیت کے بینکوں میں جمع لوگوں کی رقومات محفوظ ہیں اور اس سلسلے میں کسی طرح کا کوئی اندیشہ نہیں ہونا چاہیے۔کل لوک سبھا میں سال 18-2017 کے لئے ضمنی مطالبات زر کے دوسرے حصے پر بحث کا جواب دیتے ہوئے جناب جیٹلی نے کہا کہ عوام کی جمع رقومات کے تحفظ کی سطح جو اب ہے ، وہ مالی امور کے تصفیہ اور ڈپوزٹ بیمے سے متعلق مجوزہ بل میں کہیں زیادہ ہوگی۔ جناب جیٹلی نے ان الزامات کو غلط بتایا کہ جی ایس ٹی نافذکئے جانے کی وجہ سے ریاستوں کو ریوینو کا نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت بنیادی سال 16-2015 پر ریاستوں کو اگلے پانچ سال کے لئے 14 فیصد سالانہ کے اضافے کی گارنٹی دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کا 80 فیصد حصہ ریاستوں کو جاتا ہے اس لئے وہ نہیں کہہ سکتیں کہ انہیں بہت کم مل رہا ہے۔
(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)
About sharing
15 Nov 2025
٢٠٢٥کے بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو عبرتناک شکست کیوں ہوئی؟: تجزیہ
٢٠٢٥کے بہار اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کو عبرتناک شکست کیوں ہو...
12 Nov 2025
لائیو: نئی دہلی، اسلام آباد میں ہونے والے دھماکوں کے بعد بھارت، پاکستان نے تحقیقات شروع کر دیں
لائیو: نئی دہلی، اسلام آباد میں ہونے والے دھماکوں کے بعد بھارت، پا...
11 Nov 2025
دہلی لال قلعہ دھماکہ براہ راست: 13 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت میں دہشت گردی کا قانون نافذ
دہلی لال قلعہ دھماکہ براہ راست: 13 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت میں...
05 Aug 2025
کم از کم چار افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ سیلاب کے نتیجے میں شمالی ہندوستان کے گاؤں متاثر ہوئے
کم از کم چار افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ سیلاب کے نتیجے میں شمالی ہند...
12 Jun 2025
ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 240 سے زائد افراد سوار تھے
ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں 240 سے ...