اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کے امریکہ کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ استنبول میں او آئی سی کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس کے آغاز کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گروپ کے سکریٹری جنرل یوسف العثیمین نے مسلم رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس اقدام کے معاملے پر ایک متحدہ ردعمل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی امریکی فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور اس کی مذمت کرتی ہے، جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے اور دنیا میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگی۔
سربراہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے تریک کے صدر رجب طیب اردغان نے مسلم ملکوں کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ یروشلم کو فلسطینی مملکت کی مقبوضہ راجدھانی کے طو رپر تسلیم کریں۔ جناب اردغان نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم کرنے کا امریکہ کا فیصلہ ناجائز ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے خطاب میں امریکی صدر ڈونل ٹرمپ کے فیصلے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ ٹرمپ کے اِس فصلے کو انتہاپسند عناصر ایک سیاسی جدوجہد کو مذہبی رنگ دینے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ جناب محمود عباس نے خبردار کیا کہ مغربی ایشیا میں اُس وقت تک کوئی امن واستحکام قائم نہیں ہوسکتا، جب تک کہ یروشلم کو فلسطینی مملکت کی راجدھانی تسلیم نہیں کیا جاتا۔
(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)
About sharing
03 Jan 2026
لائیو: ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وینزویلا کے مادورو کو حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا
لائیو: ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وینزویلا کے مادورو کو حملوں کے بعد گرفت...
17 Nov 2025
لائیو: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت، بنگلہ دیش نے بھارت سے انہیں واپس کرنے کا کہا
لائیو: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت، بنگلہ د...
17 Nov 2025
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ مقدمے کی کارروائی سیاسی طور پر محرک ہے
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ مقدمے کی کارر...
17 Nov 2025
لائیو: بنگلہ دیش کی حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سنائی گئی
لائیو: بنگلہ دیش کی حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سن...