گجرات اسمبلی انتخابات: چناؤ مہم ختم، ووٹنگ کل

 13 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے چناؤمہم ختم ہوگئی ہے ۔ دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِس مرحلے میں شمالی اور وسطی گجرات کے 93 حلقوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کُل دو کروڑ 22 لاکھ لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، جن میں ایک کروڑ 7 لاکھ خواتین ہیں۔ اِس مرحلے میں 851 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں دوسرے مرحلے کے لئے انتخابی مہم کل شام ختم ہوگئی۔پولنگ کے عمل کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کےلئے سبھی بندوبست کئے جارہے ہیں۔ چناؤ کمیشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سبھی پروٹوکول پر عمل کیا جارہا ہے تاکہ کسی بے ضابطگی کا امکان نہ رہے۔ 25 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 40 ہزار سے زیادہ بیلٹ یونٹ اور 35 ہزار سے زیادہ وی وی  پیٹ  مشینیں لگائی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹوں کے لئے 9 دسمبر کو پولنگ ہوئی تھی۔ نتائج کا اعلان 18 دسمبر کو ہوگا۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/