کوئلہ گھوٹالہ: مدھوکوڑا، گپتا قصوروار پائے گئے

 14 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

دِلی کی ایک خصوصی عدالت نے جھارکھنڈ میں کوئلہ بلاک الاٹ کرنے کی بے قاعدگیوں کے معاملے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ مدھو کوڑا اور سابق کوئلہ سکریٹری ایچ-سی-گپتا کو قصوروار قرار دیا ہے۔ سی بی آئی کے خصوصی جج  بھارت پراشار  نے جھارکھنڈ کے سابق چیف سکریٹری اے-کے-بسو اور ایک پرائیویٹ کمپنی  وینی آئرن  اور اسٹیل اُدّیوگ لمیٹڈ یعنی ویسول کو بھی اِس معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔ اِن سب کو مجرمانہ سازش سمیت مختلف الزامات میں قصوروار قرار دیا ہے۔ اِس معاملے کا تعلق جھارکھنڈ میں  راج ہارا نارتھ کوئلہ بلاک کولکاتا کی کمپنی  ویسول کو دینے میں بے قاعدگیاں برتنے سے ہے۔ خصوصی عدالت نے  ویسول کے ڈائریکٹر سمیت چار دوسرے ملزمان کو تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔ قصورواروں کو کتنی سزا دی جائے، اس بارے میں کل عدالت دلائل سنے گی۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/