سڑک حادثوں ، تیزاب کے حملوں ، آگ سے جلنے والوں کے علاج خرچ دہلی حکومت برداشت کرے گی

 14 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

ایک نئی اسکیم کے تحت – دلی حکومت نے تجویز پیش کی ہے کہ سڑکوں پر ہونے والے موٹر گاڑیوں کے حادثوں، آگ سے متعلق حادثوں اور تیزاب کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کا نجی اسپتالوں کا خرچ اور علاج کا خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ یہ فیصلہ کل وزیر اعلیٰ اروندکجریوال کی سربراہی والی کابینہ میٹنگ میں لیا گیا۔ نامہ نگاروں کو تفصیل بتاتے ہوئے، ریاستی وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ حادثوں سے متاثرہ افراد کی رہائشی ریاست کی تفریق کے بغیر ایسے حادثوں کے علاج کے لئے انھیں نجی اسپتالوں میں مفت طبی علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج پہلے سے مفت ہے۔ جناب جین نے کہا کہ یہ منصوبہ منظوری کے لئے دلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کو بھیجا جائے گا۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/