چین اور روس نے امریکہ کی نئی قومی سلامتی کی حکمت عملی کی سخت نکتہ چینی کی ہے جس میں دونوں ملکوں کو امریکی مفادات کو چیلنج کرنے والے مسابقت کار ملک قرار دیا گیاہے۔ چین نے کل کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کی گئی نئی حکمت عملی سے سرد جنگ کی دہنیت کا اظہار ہوتا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہو چیونینگ نے کہاہے کہ وہ امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ جان بوجھ کر چین کے کلیدی ارادوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا بند کرے اور پرانے نظریات کو ترک کرے جو سرد جنگ کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں ورنہ اِس سے نہ صرف اُس کو خود کو نقصان ہوگا بلکہ دوسروں کو بھی نقصان پہنچے گا۔
روس نے بھی ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کی نکتہ چینی کی ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکو نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ امریکہ کی نئی سکیورٹی حکمت عملی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یک قطبی دنیا کے نظریے کو چھوڑنے کے حق میں نہیں ہے اور وہ کثیر قطبی دنیا کےلئے احترام نہیں رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے پیر کے روز اپنے نئے قومی سلامتی کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا جس میں امریکی اقتصادی مفادات کو ترجیح دینے اور قوت کے ذریعے امن کے حصول کا وعدہ کیاہے۔
(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)
About sharing
03 Jan 2026
لائیو: ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وینزویلا کے مادورو کو حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا
لائیو: ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وینزویلا کے مادورو کو حملوں کے بعد گرفت...
17 Nov 2025
لائیو: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت، بنگلہ دیش نے بھارت سے انہیں واپس کرنے کا کہا
لائیو: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو سزائے موت، بنگلہ د...
17 Nov 2025
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ مقدمے کی کارروائی سیاسی طور پر محرک ہے
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اس بات کی تردید کی ہے کہ مقدمے کی کارر...
17 Nov 2025
لائیو: بنگلہ دیش کی حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سنائی گئی
لائیو: بنگلہ دیش کی حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت سن...