اسرائیل اور حماس نے بتایا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان جاری جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی "یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے ثالثوں کی کوششوں کے پیش نظر" برقرار رہے گی۔
ساتھ ہی حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع کی جا رہی ہے اور یہ اب ساتویں دن نافذ العمل ہو گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے یہ اطلاع دی ہے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کے حوالے سے معاہدہ جمعہ 24 نومبر 2023 سے نافذ العمل ہے۔
جس کے تحت حماس کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر رہی ہے اور بدلے میں اسرائیل اپنی جیلوں سے بعض فلسطینی قیدیوں کو رہا کر رہا ہے۔
اس دوران جنگ بندی نافذ ہے۔ اس کے علاوہ امدادی اور ضروری ادویات سے بھرے ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔
جمعرات 30 نومبر 2023 کو اس جنگ بندی کا ساتواں دن ہے۔
(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)
About sharing
آکسفیم کے محمود الصقا نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران خوراک کی ش...
ایران کے خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملے کو کم کرنا غلط ہے<...
دن کے ساتھ ساتھ شمالی غزہ میں نئے سانحات سامنے آ رہے ہیں: نا...
وسطی اسرائیل میں بس اسٹاپ پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد زخمی
اسرائیلی فوج نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر چھاپہ مارا، عملے اور م...