طوفان سے متاثرہ علاقوں کیلئے 325 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

 20 Dec 2017 ( آئی بی ٹی این بیورو )
POSTER

وزیراعظم نریندر مودی نے سمندری طوفان اوکھی سے متاثرہ کیرالا، تمل ناڈو اور لکش دیپ کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے 325 کروڑ روپے کی فوری مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ تھرواننت پورم میں متاثرہ ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے یقین دلایاکہ انہیں ہر قسم کی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری رہے گی اور امید ظاہر کی کہ وہ سب کرسمس سے پہلے باحفاظت گھر پہنچ جائیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سمندری طوفان اوکھی سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کرنے اور راحت اور بازآبادکاری کے کام کا جائزہ لینے کےلئے لکش دیپ، تمل ناڈو اور کیرالا کا دورہ کیا۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق مرکز سمندری طوفان اوکھی سے پوری طرح تباہ ہوئے تقریباً 1400 مکانوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا اور انہیں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ انشورنس کمپنیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اوکھی طوفان سے متاثرہ افراد کے دعوں پر جلد از جلد عمل کریں۔ طوفان اوکھی کی وجہ سے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں کو 50-50 ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جائیں گی۔

 

(Click here for Android APP of IBTN. You can follow us on facebook and Twitter)

Share This News

About sharing

اشتہار

https://www.ibtnkhabar.com/

 

https://www.ibtnkhabar.com/

الجزیرہ ٹی وی لائیو | الجزیرہ انگریزی ٹی وی دیکھیں: لائیو خبریں اور حالات حاضرہ


https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/

https://www.ibtnkhabar.com/